اوکاڑہ: سیکورٹی فورسز اور ریسکیو 1122 کیجانب سے موک ایکسرسائز کا انعقاد

72

اوکاڑہ،15دسمبر(اے پی پی): سی ٹی ڈی آفس میں موک ایکسر سائز کا انعقاد کیا گیا جس میں اوکاڑہ پولیس، سپیشل برانچ،انٹیلی جنس بیورو،سیکورٹی برانچ،تھانہ صدراوکاڑہ پولیس،ایگل سکواڈ،1122اور سی ٹی ڈی سمیت تمام ایجنسیوں نے حصہ لیا۔

 فرضی ایکسرسائز میں تمام فورسز نے جوش وجذبے اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دومشکوک افراد کوگرفتار کر لیا۔ سی ٹی ڈی کی طرف سےاس موک ایکسرسائز کاعملی مظاہرہ سہیل عمران نے اپنی نگرانی میں کروایا۔