او آئی سی وزراء خارجہ کونسل کا غیر معمولی اجلاس پاکستان کی سفارتی کامیابی

37

اسلام آباد، 20دسمبر ( اےپی پی): او آئی سی وزراء خارجہ کونسل کا غیر معمولی اجلاس پاکستان کی سفارتی کامیابی ہے۔ 20 وزراء خارجہ اور 10 نائب وزراءخارجہ  او آئی سی وزراء خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس میں شریک ہوئے۔437 وفود پاکستان میں منعقدہ اس تاریخی اجلاس میں شریک ہوئے۔افغانستان کیلئے ٹرسٹ فنڈ کے قیام میں کامیابی حاصل ہوئی ۔افغانستان کے بینکنگ سسٹم کی بحالی سے متعلق قرارداد لانا ایک  بڑی پیشرفت ہے۔38 ملین افغان عوام کے مسائل کے حل کیلئے اتنے ممالک کے نمائندگان کا پاکستان آنا بہت بڑی پیشرفت ہے۔اجلاس میں اوآئی سی کے اسسٹنٹ سیکرٹری طارق بخیت کو نمائندہ خصوصی برائے افغانستان مقرر کیا گیا۔افغانستان میں انسانی المیہ جنم لے چکا ہے جسکے سدباب کیلئے اوآئی سی کے پلیٹ فارم سے بھرپور آواز اٹھائی گئی ۔کانفرنس سے خطہ باالخصوص افغانستان کی صورتحال میں بہتری آئیگی۔