اٹک۔17دسمبر (اے پی پی):ڈ سٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک رانا شعیب محمود نے تحصیل حضرو کو ڈرگ فری کرنے کے لئے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کر دیئے ۔تھانہ حضرو میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کے ناسور ہیں ، یہ کسی رعایت کے مستحق نہیں ، ان کے خلاف کارروائی نہ کرنا مجرمانہ فعل ہے ۔ حضرو ، رنگو اور اٹک خورد تینوں تھانوں کے ایس ایچ او صاحبان منشیات بیچنے اور فروخت کرنے والوں کو گرفتار کرکے جیل بھیجیں۔ ڈی پی او نے مزید کہا کہ پولیس عوام کی محافظ ہے ، عوام کو امن و امان فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے ،عوام کو کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو ایس ایچ او صاحبان سے ڈائریکٹ ملیں۔