اٹک: ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی اٹک اور پرائس مجسٹریٹس کے ایک اہم اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد

93
  • اٹک، 14 دسمبر (اے پی پی):ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی اٹک اور پرائس مجسٹریٹس کے ایک اہم اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوئے۔ اجلاسوں کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مرضیہ سلیم نے کی۔  اجلاسوں میں اشیاء ضروریہ کے نرخ مقرر کیے گئے جن کے مطابق چاول سپر کرنل (پرانا) 145 فی کلو گرام، چاول اری 70، دال  چنا (باریک) 140، دال چنا(موٹی) 155، دال مسور دھلی ہوئی (باریک) 210، دل مسور دھلی ہوئی (موٹی) 190، دال ماش ( شپیشل کوالٹی) 250،  دل ماش (کرم) 275، دل مونگ (دھلی ہوئی)150, سفید چنا (باریک) 150، سفید چنا (موٹا) 200، چھوٹا گوشت 1000 فی کلو، بڑا گوشت 500 فی کلو، دودھ 110 فی لیٹر،دہی 120 فی کلو گرام،   تندوری فی روٹی 10 روپے،فی نان سادہ 13 روپے  اور بیسن 150 روپے مختص کیا گیا۔سبزیات اور پھل کے نرخ تمام سیکرٹری مارکیٹ کیمٹیز  روزانہ منڈی میں آکشن کی بنیاد پر جاری کریں گے۔ پولٹری پراڈکس کے نرخ ڈائریکرلائیوسٹاک اٹک کی مشاورت سے روزانہ کی بنیاد پر صبح  7:00 بجے تک سیکرٹری مارکیٹ کیمیٹی کو برائے تشہیر مہیا کرے گا۔کوئی دکاندار مذکورہ بالا مقرر کردہ نرخ سے زیادہ وصول کرے گا, نہ زائد وصولہ کیلئے اقدامات کرے گا اور نہ ہی مقررہ کردہ نرخوں پر فروخت کرنے سے انکار کرے گا۔ ہر شخص جو مذکورہ اشیاء کی خرید و فروخت کاروباری مقاصد کے لئے کرتا ہے تاہم حکم نامہ ہذا کی پابندی کرے گا۔ اور اپنی جگہ کاروبار پر مذکورہ نرخ نامہ نمایاں طور پر آویزاں کرے گا۔ یہ حکم نامہ ضلع اٹک کی حدود میں فوری طور پرنافذالعمل ہو کر تاحکم ثانی واجب العمل رہے گا۔ حکومت عدلی کی صورت میں مروجہ قواعد و ضوابط کے تحت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ریٹس کے متعلق شکایت کی صورت میں ٹال نمبر 02345-0800 پر اطلاع دیں یا Qeemat Punjab App پر درج کروائیں ۔