ایبٹ آباد؛مری روڈ پر گلیات ہرنو کے قریب wwfکی گاڑی کھائی میں جاگری،3جان بحق 2 زخمی

35

 

 

گلیات، 15 دسمبر(اے پی پی ): گلیات ہرنو کے قریب سوڑی کے پل سے ڈبل کیبن گاڑی کھائی میں جا گِری۔ حادثے میں دو افراد   موقع پرجانبحق جبکہ ایک  اسپتال میں دم توڑ گیا، دو شدید زخمی ہو گئے،گاڑی میں پانچ افراد موجود تھے۔ زخمی اور جاں بحق افراد کو پولیس  اور ریسکیو ون ون ٹو ٹو ٹیموں نے بے نظیر شہید اسپتال منتقل کیا، ڈاکٹرز کے مطابق دونوں زخمی افراد کی حالت تشویشناک ہے، متاثرہ افراد  کا تعلق wwf  سے ہے۔