گلیات، 15 دسمبر(اے پی پی ): ایبٹ آباد،گلیات میں ہرنو کے قریب سوڑی کے پل سے ویگو گاڑی کھائی میں جا گِری۔کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی چار ایمبولینس بمعہ میڈیکل ٹیکنیشن جائے حادثہ پر پہنچی۔حادثے میں دو افراد جانبحق ہوئے،گاڑی میں پانچ افراد موجود تھے۔ جن کا تعلق پشاور سے ہے۔زخمیوں کو ابتدائی طبعی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ تین افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہونے کے باعث ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے۔