لاہور17 دسمبر(اے پی پی ): وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے جمعہ کے روز 90شاہراہ قائداعظم پر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ ایف آئی کے کے چالان کے مطابق شہباز شریف نا صرف منی لانڈرنگ کے مرتکب پائے گئے بلکہ اس گروہ کے سر غنہ اور ماسٹر مائنڈ بھی ہیں ۔