اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے جمعرات کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بدقسمتی سے پاکستان کا میڈیا اور سوشل میڈیا آئین کے آرٹیکل 9 کے تحت ملنے والے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔جسٹس (ر) وجیہہ الدین کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا پر پگڑیاں اچھالنے کا سلسلہ بند ہونا چاہئے، وزیراعظم نے جس شخص پر احسان کیا اسی نے وزیراعظم کی ذات پر حملہ کیا، جہانگیر ترین نے جسٹس (ر) وجیہہ الدین احمد کے الزامات کی تردید کی ہے، وزیراعظم نے کبھی قومی خزانے پر بوجھ نہیں ڈالا، وزیراعظم کی ذات پر جو الزامات لگائے گئے، اس پر کارروائی کریں گے، آئین کے آرٹیکل 9 پر عمل درآمد لازمی ہے۔