بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک دیکھ کر افسوس ہوتا ہے، پاکستان میں ایسا  کبھی نہیں ہونے دیں  گے،وزیراعظم عمران خان کا آنجہانی پریانتھا کمارا کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب

12

اسلام آباد۔7دسمبر  (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک دیکھ کر افسوس ہوتا ہے، پاکستان میں ایسا  کبھی نہیں ہونے دیں  گے۔  ان خیالات کا اظہار انہوں نے آنجہانی پریانتھا کمارا کی یاد میں منگل کو وزیراعظم آفس میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس اور پریانتھا کمارا کی جان بچانے کیلئے جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرنے والے ملک عدنان کو توصیفی سند عطا کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

  وزیراعظم نے کہاکہ بھارت میں بی جے پی کی حکومت مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک کرتی ہے جس پر ہمیں بہت تکلیف ہوتی ہے، اس واقعہ کو بھارت نے بہت اٹھایا ہے اور یہ واقعہ پاکستان کی بدنامی کا سبب بنا ہے، آئندہ ایسا نہیں ہونے دیں گے۔