بہاولنگر؛ دریائے ستلج بھوکاں پتن کے قریب بس بس الٹ گئی ، 4 سالہ بچہ جانبحق ، 20 سے زائد افراد زخمی

56

بہاولنگر،11دسمبر(اے پی پی): دریائے ستلج بھکاں پتن کے قریب باراتیوں سے بھری بس ٹائی راڈ کھلنے کی وجہ سے بے قابو ہوکر الٹ گئی، حادثے میں ایک 4 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی جبکہ 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

 ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی بارات کی بس فورٹ عباس سے واپس سمندری جارہی تھی حادثے اطلاع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچ گئے اور زخمیوں عیادت کی۔ انہوں نے زخمیوں کو مکمل اعلاج مہیا کیے جانے سے متعلق ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی ۔