بےنظیر بھٹو پیپلز پارٹی کو چاروں صوبوں کی زنجیر بنا کر گئیں, اب سندھ بھی ان کے ہاتھ سے لڑکھڑا رہا ہے: ترجمان حکومت پنجاب

40

لاہور یکم دسمبر ( اے پی پی ) وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے اطلاعات حسان خاور نے کہا ہے کہ  ان کی سیاست میں دم ہوتا تو ان کے پاس سندھ کے علاؤہ تمام صوبوں میں  امیدوار ہوتے بینظیر بھٹو ان کو چاروں صوبوں کی زنجیر دے کر گئی اب ان کے پاس صرف سندھ ہی بچا ہے وہ بھی لڑکھڑا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ  کاروبار حکومت چلانے کے لیے اشتہار دئیے جاتے ہیں ہم میرٹ پر اشتہارات دے رہے ہیں ہمارے تمام منصوبے سب کے سامنے ہیں سوائے اپوزیشن کے سب کو ترقی نظر آ رہی ہے۔