جدہ، 04 دسمبر(اے پی پی): سعودی عرب کے شہر جدہ میں سندھی کیمونٹی کی جانب سے سندھی کلچرل ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکاء نے بھرپور رنگ جمایا اور فوک گیت گا کر خوب سماں باندھا۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب میں نبن بگھیو، محمد علی، مجاہد سولنگی، غلام عباس چانڈیو، نجم کھاوڑ، منیر سوہو اور دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ سندھ قدیم روایات اور ثقافت کا امین ہے جس نے ہمیشہ بھائی چارے اور امن کا پیغام دیا ہے، آج سندھ کا کلچر پوری دنیا میں اپنی الگ شناخت اور پہچان بنا چکا ہے اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں جس انداز کے ساتھ سندھی کیمونٹی سندھی اجرک اور ٹوپی کو نمایاں کرکے پاکستان کانام روشن کر رہی ہے وہ بھی قابل تحسین ہے۔
تقریب میں شریک افراد نے روایتی سندھی رقص بھی پیش کیا۔