خیرپور،15دسمبر(اے پی پی):وزیر اعظم کے مشیر اور سابق وزیر اعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم خیرپور میں جیلانی ہاﺅس پہنچے، جہاں انہوں نے سابق وفاقی وزیر سید پرویز علی شاہ جیلانی کی وفات پر انکے بیٹے سید شہزاد علی شاہ جیلانی سے تعزیت کی۔
اس موقع پر ارباب غلام رحیم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق وفاقی وزیر سید پرویز علی شاہ بہترین انسان اوراصول پرست سیاستدان تھے، اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطاءفرمائے۔