دیپالپور اور گردونواح میں شدید دھند کا راج،ڈرائیور حضرات فوگ لائٹ کا استعمال کریں

76

 

دیپالپور، 16 دسمبر(اے پی پی):دیپالپور اور گردونواح میں شدید دھند کا راج،اوکاڑہ روڈ، حویلی لکھا روڈ، قصور روڈ، پاکپتن روڈ اوربصیر پور روڈ پر دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر،دھند کے باعث حد نگاہ 30 میٹر ہونے کی وجہ سے ٹریفک اور شہریوں کو شدید مشکلات  درپیش ہیں۔

ٹریفک پولیس کے مطابق شہری غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں، ڈرائیور حضرات کانوائے کی شکل میں سفر کریں اور شہری اور ڈرائیور حضرات فوگ لائٹ کا استعمال کریں۔