دی ویمن یونیورسٹی ملتان میں کھیلوں کی ہفتہ بھر سرگرمیاں جاری

61

ملتان 14 دسمبر )اے پی پی ): دی ویمن یونیورسٹی ملتان میں کھیلوں کی ہفتہ بھر جاری رہنے والی سرگرمیاں متی تل کیمپس میں  اختتام پذیر ہوگئیں تمام شعبوں نے اختتامی تقاریب کا اہتمام کیا۔ اس تقریب کا اہتمام ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیرء اور ڈائریکٹر سپورٹس کے زیر نگرانی کیا گیا ہے۔

 اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عدیلہ سعید نے کہا کہ طلباء کے لیے تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیاں بھی ضروری ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ کھیل ہمیں جیتنے اور ہارنے کا فن سکھاتے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ کھیلوں نے ہمیں صحت مند مقابلے کے ذریعے آگے بڑھنا سکھایا اور برداشت کے کلچر کو فروغ دیا۔  انہوں نے کہا کہ تمام شعبہ جات میں سپورٹس ویک کا انعقاد کیا گیا ہے تاکہ طالبات کو اپنی ہم نصابی صلاحیتوں کو دکھانے کا پلیٹ فارم فراہم کیا جا سکے، مختلف مقابلوں میں کامیابی حاصل کرنے والے طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

تقریب میں  ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیرء ڈاکٹر عدیلہ سعید، ڈاکٹر حنا علی، ڈاکٹر میمونہ خان، ڈاکٹر مریم ذین اور دیگر فیکلٹی ممبران اور طالبات نے شرکت کی۔