رحیم یار خان،16دسمبر(اے پی پی): کسانوں کی سہولت کے لیئے محکمہ زراعت کا بڑا اقدام، ضلع کی چاروں تحصیلوں کے اہم ٹائون میں یوریا کھاد کی سیل پوائنٹس قائم کر دئیے گئے۔
اس حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت اقرار حسین نے کہا کہ فرٹیلائزر کمپنیوں کی جناب سے روزانہ کی بنیاد پر یوریا کھاد سپلائی کی جا رہی ہے۔ کھاد کمپنیوں کی جانب سے فراہم کردہ یوریا چاروں تحصیلوں میں ضرورت کے مطابق تقسیم کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کھاد کی تقسیم اور فروخت کے عمل کو سختی سے مانیٹر کیا جا رہا ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت نے کہا کہ ضلع کے کسی بھی علاقہ میں کھاد کی کوئی کمی نہیں، کسان افواہوں پر کان نہ دھریں اور کھاد خرید میں مشکلات سامنے آنے پرمحکمہ زراعت سے رابطہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کھاد کی مقرر نرخوں پر فروخت یقینی بنانے کے لئے کڑی نگرانی کر رہا ہے۔ کاشتکار مقررہ نرخوں سے زائد ادائیگی نہ کریں اور گرانفروشوں کی نشاندہی کریں۔
انہوں نے کہا کہ کسان نائٹروجن کے دیگر ذرائع نائٹروفارس، کیلشیئم امونیم نائٹریٹ، امونیم سیلفیٹ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔