لاہور 22 دسمبر ( اے پی پی ) منسٹر پبلک پراسیکیوشن پنجاب چوہدری ظہیر الدین خاں نے نیشنل سٹوڈنٹس لیڈر شپ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست مدینہ بنانے کیلئے ہمیں اس کے اصولوں کو پاکستان میں نافذ کرنا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے میرٹ کی بنیاد پر لوگوں کو آگے آنے کو موقع دیا جس کی واضح مثال ہمارا شہر ہے جس میں نوجوانوں اورنجھے ہوئے لوگوں کو صوبائی اور وفاق کی سطح پر وزارتیں دی گئیں ۔











