لاہور،15دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کےمعاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے روڈا دفتر میں سعودی کمپنی کے ساتھ راوی شہر میں تعمیرات کے معاہدے بارے منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سستا گھر اسکیم کے تحت 15000 کے قریب گھر مکمل ہو چکے اور سینکڑوں ابھی زیر تعمیر ہیں۔