سموگ کے  مستقل  خاتمے  کیلئے  پنجاب حکومت  مختلف اقدامات کرنے  جا رہی ہے ؛ صوبائی سیکرٹری  مبشر حسین

47

 لاہور، 8 دسمبر ( اے پی پی ): صوبائی سیکرٹری تحفظ ماحولیات پنجاب سید مبشر حسین نے کہا ہے کہ بھارتی پنجاب  کا لاہور میں سموگ پھیلانے کا حصہ دس سے بارہ فیصد ہے ، لاہور  میں  سموگ کے  پھیلاؤ کی  ایک  وجہ  بھارتی  کسان بھی ہیں، سموگ کے  مستقل  خاتمے  کیلئے  پنجاب حکومت  مختلف اقدامات کرنے  جا رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ  ابھی ہوا کا رخ بدلنے سے سموگ میں کمی آئی ہے ،سموگ کو کنٹرول کرنے کے لیے تمام صوبائی محکمہ جات کو ایکشن پلان دے دیا گیا ہے، محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب نے ایک ماہ میں گاڑیوں کو ستاون لاکھ سے زائد  جرمانہ کیا ہے اور زیادہ دھواں دینے  والی آٹھ سو گاڑیوں کو بند کر دیا گیا ہے ۔

صوبائی سیکرٹری تحفظ ماحولیات پنجاب سید مبشر حسین نے کہا کہ پنجاب میں وہ ہی بھٹے چلیں گے جو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر ہوں گے جو ٹیکنالوجی پر نہیں ہو گا اس کو سیل کر دیا جاتا ہے اور پچاس ہزار سے ایک لاکھ تک جرمانہ کیا جاتا ہے ابھی تک جو بھٹے گورنمنٹ کی ایس او پی پر عملدرآمد نہیں کر رہے ان  کو ساڑھے چار کروڑ روپے کا جرمانہ کر چکے ہیں۔

سورس:وی   این ایس، لاہور