سکھر۔15دسمبر(اے پی پی)سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر، ایس ڈی اے چیئرمین حاجی محمد جاوید میمن نے کہا ہے کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دیکر نوجوانوں کو بے راہ روی سے بچایا جاسکتا ہے۔ صحت مند معاشرے کی تشکیل میں کھیل کھود نہایت ہی ضروری ہےں، جہاں پر کھیل کے میدان غیر آباد ہوتے ہیں وہاں پر نوجوانوں میں بیماریاں جنم لیتی ہیں، صحتمند اور تندرست رہنے کیلئے نوجوان تعلیم کے ساتھ ساتھ اسپورٹس کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
ہلال کرکٹ کلب کے کھلاڑیوں میں اسپورٹس شرٹس تقسیم کرنے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر حاجی محمد جاوید میمن نے ہلال کرکٹ کلب کے کھلاڑیوں میں شرٹس تقسیم کیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاجی محمد جاوید میمن کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے یہاں نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں صرف انہیں اپنی صلاحیتوں کو لوہا منوانے کیلئے وسائل کا فقدان ہے، حکومت اور انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے شہر، صوبہ ملک کے باصلاحیت نوجوانوں کو تمام تر وسائل کی فراہمی یقینی بنائیں تاکہ یہ نوجوان اپنی صلاحیتوں کا لہوا منوا کر اپنے شہر اور ملک کا نام روشن کر سکیں۔
تقریب میں غلام مصطفی پھلپوٹو، محمد منیر میمن، ناظم، محمد فیضان و دیگر بھی موجود تھے۔