سکھر، 31دسمبر(اے پی پی): یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن آف پاکستان کے سالانہ ریفرنڈم کے حوالے سے ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں انتخابی عمل زور و شور سے جاری رہا ، سکھر ریجن میں ہونے والا انتخابی عمل لیبر ڈپارٹمنٹ کے افسران کی نگرانی میں ہوا ، سکھر ریجن میں پولنگ کا عمل صبح نو بجے تا شام پانچ بجے تک جاری رہا جس میں تقریبا 315 سے زائد ووٹر ز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ، پولنگ کے عمل سے قبل انتخابی نشان شاہین اور پھول کے حمایتوں کی جانب سے جیت کیلئے نعریبازی کی گئی جبکہ انتخابی نشان شاہین کے حمایتی جیت سے قبل ہی جیت کا جشن منانے میں مصروف دیکھائی دیئے اور اپنے انتخابی نشان شاہین کیساتھ انتخابی کیمپ میں فتح کا رقص کرتے ہوئے دیکھائی دیئے ۔
اس موقع پر آل پاکستان نیشنل ورکرز یونین کے رہنماﺅں مولا بخش مغل ، عبدالقیوم برڑوکا کہنا تھا کہ مخالفین چاہے جتنا زور لگا لیں آل پاکستان نیشنل ورکرز یونین کی جدوجہد کو کم نہیں کر سکتے،یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن آف پاکستا ن کے تمام ملازمین راجہ مسکین کے پینل انتخابی نشان شاہین کیساتھ کھڑے ہیں اور انشاءاللہ ملازمین شاہیں پرمہرلگا کر نیشنل ورکر زیونین کو کامیاب کرائینگے ۔