سینٹ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے کامرس کے چیئرمین زیشان خانزادہ کی قیادت میں وفد نے پاک افغان سرحدی شہر چمن کا دورہ کیا

48

چمن 14 دسمبر (اے پی پی ): سینٹ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے کامرس کے چیئرمین زیشان خانزادہ کی قیادت میں وفد نے  پاک افغان سرحدی شہر چمن کا دورہ کیا ۔ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز چمن کے عہدیداروں کے اجلاس میں بارڈر ٹریڈ ، دو طرفہ تجارت کیلئے بارڈر گیٹ کے ٹائمنگ ، جوائنٹ بارڈر مارکیٹ اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ پر غور کیا گیا ۔ کمیٹی کو چیمبر عہدیداروں نے چمن میں  ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام ، این ایل سی اور دیگر امور پر سفارشات پیش کیں ۔ قائمہ کمیٹی نے پاک افغان بارڈر چیک پوسٹ پر ایف آئی اے امیگریشن سینٹر کا بھی دورہ کیا ۔