لاہور، 1 دسمبر(اے پی پی):سینئر صحافی و سابق سینئر نائب صدر پی ایف یو جے محمد نواز طاہر نے سینٹ سے منظور ہونے والے میڈیا پروٹیکشن بل پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہہ صحافتی تنظیمیں سینٹ سے منظور ہونے والے میڈیا پروفیشنل پروٹیکشن بل کا خیر مقدم کرتی ہیں ۔
اے پی پی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ طویل عرصہ کی سوچ بچار اور میڈیا پروفیشنلز کے اطمینان کے بعد منظور ہونے والا یہ بل خوش آئند ہے اور اس میں کوئی ابہام نہیں ہے۔