صوبائی وزیر  حاجی نور محمد دمڑ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ زیارتِ،سنجاوی  میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ اجلاس

36

زیارت،  30دسمبر (اے پی پی ): سینئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نور محمد دمڑ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ زیارتِ کے مختلف محکموں کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ زیارتِ،سنجاوی میںجاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

وزیر خزانہ نے اس موقع پر اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہیلتھ سیکٹر میں اصلاحات کا مقصد عوام کو معیاری، بہترین اور جدید طبی سہولتوں کی فراہمی ہے۔ ہسپتالوں میں دکھی انسانیت کے زخموں پر مرہم رکھنے کے لئے محنت اور جذبے سے کام کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ بہترین علاج معالجہ عام آدمی کا حق ہے اور یہ حق عوام کو دینے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔

  اجلاس کے دوران آفیسران نے صوبائی وزیر خزانہ کو ضلعی سطح پر انہیں درپیش مسائل سے بھی تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔  وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ وہ ذاتی طور پر آفیسران و ملازمین کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی بھرپور کوشش کرینگے۔

 صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ ایس این ای  کی تیاری اہم عمل ہےاور اس کی بر وقت  تیاری کی اولین ذمہ داری آفیسران پر عائد ہوتی ہے۔ یہ کام آفیسران کے سرکاری اور قومی فرائض میں شامل ہے۔ انہوں نے آفیسران سے کہا کہ محنت ، توجہ ، غیر جانبداری اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں آفیسران کے درمیان رابطہ کا ہونا انتہائی ضروری ہے تاکہ منصوبوں کی بروقت اور شفاف تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ کاکڑ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے علاوہ تمام ڈویژنل اور ریجنل  آفیسرز اور دیگر حکام نے  شرکت کی۔