صوبوں کی مشاورت سے اسپورٹس پالیسی بنائی، ہر ڈسٹرکٹ میں کھیل کا میدان بنانے کا عزم ہے، وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کامیاب جوان سپورٹس ڈرائیو کی افتتاحی تقریب سے خطاب

14

اسلام آباد۔6دسمبر  (اے پی پی): وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کامیاب جوان سپورٹس ڈرائیو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  صوبوں کی مشاورت سے اسپورٹس پالیسی بنائی،  ہر ڈسٹرکٹ میں کھیل کا میدان بنانے کا عزم ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ دیگر سیکٹرز کی طرح پاکستان کے نوجوانوں کے لیے کامیاب جوان پروگرام لایا گیا ہے، اگلے پانچ سالوں میں کھیلوں میں بھی مافیا کا خاتمہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پانچ سالوں میں ہر ڈسٹرکٹ میں کھیل کا میدان بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں نوجوانوں کو میرٹ سے پیچھے دھکیلا گیا۔