وہاڑی، 14 دسمبر ( اےپی پی):ضلع وہاڑی میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے، انسداد پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا رہی ہیں اس سلسلہ میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر انجم اقبال بھی سرگرم ہیں اور فیلڈ میں جا کر پولیو ٹیموں کو چیک کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر انجم اقبال نے لاری اڈا میں بھی چیکنگ کی اور بسوں اور ویگنوں میں سوار بچوں کو چیک کیا اور بچوں کو اپنی نگرانی میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوائے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر انجم اقبال نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنے کے لیے دو قطرے لازمی پلائیں تاکہ پاکستان سے پولیو کا خاتمہ ممکن ہو سکے انہوں نے بتایا کہ مہم اگلے پانچ روز تک جاری رہے گی۔