ضلع وہاڑی میں کرسمس کی تقریبات کاآغاز، امن ریلی کاانعقاد کیا گیا

33

وہاڑی، 15 دسمبر (اے پی پی ): ضلع وہاڑی میں کرسمس کی تقریبات کاپوری مذہبی آزادی کے ساتھ آغازہوگیا ہے،مسیحی برادری نے وہاڑی کی تاریخ میں کرسمس کی تقریبات ایک نئے اندازسے شروع کی ہیں۔ اس حوالے سے کرسمس امن ریلی کاانعقاد کیا گیا، تقریبات کاآغازملک وقوم کیلئے امن وسلامتی کی دعاؤں سے کیاگیا۔

مسیحی برادری نے میونسپل کمیٹی سے وی چوک تک کرسمس امن ریلی نکالی۔

کرسمس امن ریلی میں خوبصورت سجاوٹ سے مزین بگھی اوراونٹ گاڑی پرمسیحی خواتین،نوجوانوں اوربچوں نے خوبصورت لباس زیب تک کرکے شرکت کی۔ امن ریلی میں مسیحی خواتین کی بڑی تعدادکے علاوہ بچے،بزرگ اورنوجوان شرکت کی۔

 کرسمس امن ریلی کے شرکاءپرتاجربرادری اورمسلم سوسائٹی نے پھولوں کی پتیاں نچھاورکیں۔

ریلی کی قیادت زاہدیعقوب،مستنصرخاوراوردیگرمسیحی راہنماؤں نے کی جبکہ ریلی میں چیئرمین بلدیہ نادرعلی بھٹی،کونسلرشاہدنیاز بھٹو اورسول سوسائٹی کے راہنماؤں نے بھی شرکت کی۔