اوکاڑہ،05دسمبر(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) محمد علی اعجازنے کہا ہے کہ طالب علموں کو روڈ سیفٹی سے متعلق تعلیم اورٹریفک قوانین سے آگاہی کے لئے سکول انتظامیہ کے ساتھ ساتھ ٹریفک پولیس اور موٹر وے پولیس کے افسران محکمہ تعلیم کے ساتھ مل کر جامع پروگرام بنائیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع میں روڈ سیفٹی کے معاملات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا
شرکاء اجلاس نے اپنے اپنے محکموں کی جانب سے روڈ سیفٹی کے لئے اقدامات،آگاہی پروگرام اور ٹریفک سے متعلق شعور کو اجاگر کرنے کے لئےاقدامات،طالب علموں کوٹریفک قوانین کی آگاہی سے متعلق بتایا۔
ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) محمد علی اعجاز نے کہا کہ جی ٹی روڈ پر واقع سکول اور کالجز کے ساتھ گاڑیوں کی پارکنگ کی جگہ روڈ کراس کے لئے لئے اوور پیڈسٹرین برج بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ محکمہ سکولز اور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز سکولوں کے باہر ٹریفک حادثات سے بچاؤ کے لئے اقدامات سے متعلق سروے کر کے تجاویز پر مبنی رپورٹ فوری جمع کروائیں بچوں کو ٹریفک قوانین سے آگاہی دینے کے لئے سڑک کا استعمال کرنے سے متعلق،ٹریفک قوانین پر پابندی سے متعلق بھی آگاہی مہم شروع کی جائے۔
ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ شہرکی مختلف سڑکوں پر سپیڈ لمٹ سے متعلق سائن بورڈ لگائے جائیں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلع میں نئے بننے والے سکول و کالجز چاہے وہ گورنمنٹ سیکٹر میں ہوں یا پرائیویٹ شعبہ میں وہ تمام پارکنگ اور ٹریفک کی روانی کو بر قرار رکھنے کے لئے اقدامات سے متعلق سیکریٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سے این او سی حاصل کریں گے۔
ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا کہ طالبعلموں کو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت دینے والی گاڑیوں کی فٹنس سے متعلق جانچ پڑتال کو لگاتار جاری رکھا جائے اور اس سلسلہ میں کسی سے کوئی رعائیت نہ کی جائے حکومتی ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیؤرز اور گاڑیوں ے مالکان کے خلاف کاروائی کی جائے۔
اجلاڈ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری طاہر امین، سیکریٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی مہر محسن ریاض،ایکسئین ہائی ویز محمد نواز،ڈی ایس پی ٹریفک انعام الحق،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز رائے ممتاز علی، ڈی ایس پی موٹر ویز میڈم سائرہ طارق، انسپکٹر محمدخیام چوہان، اسسٹنٹ ڈائریکٹرایجوکیشن حاجی غلام دستگیر سمیت متعلقہ افسرا نے شرکت کی۔