طویل خشک سالی کے بعد ملکہ کوہسار مری میں بارش اور یالہ باری کا سلسلہ شروع  

72

مری ،05  دسمبر(اے پی پی ): طویل خشک سالی کے بعد ملکہ کوہسار مری میں رات گئے  بارش اور یالہ باری کا سلسلہ شروع ہوا جو تاحال وقفہ وقفہ سے جاری ہے جبکہ گلیات میں برفباری  سے سردی کی شدت میں اضافہ  ہو گیا ہے ، برفباری کے باعث گاڑیاں سلیپر ی کا شکار ہو رہی ہیں ، گلیات ڈیولپمنٹ اتھارٹی محکمہ کی مشنری ہائی الرٹ ہے  جبکہ  صفائی  جاری ہے۔