عمران خان کے وژن کے مطابق عوام کا پیسہ عوام پر لگا رہے ہیں ؛وفاقی وزیر  اسد عمر کا جھنگی سیداں  میں  انڈر پاس کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب

12

اسلام آباد،3دسمبر  (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسد عمر نے  کہا ہے کہ عمران خان کے وژن کے مطابق عوام کا پیسہ عوام پر لگا رہے ہیں ،اب اسی لئے آپ کو کام ہوتے نظر آ رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو جھنگی سیداں گولڑہ موڑ میں 71 کروڑ روپے  کی لاگت سے انڈر پاس  کا سنگ بنیاد رکھنے کی  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایم این اے عامر کیانی ، ایم پی اے عمر بٹ مرکزی رہنما عامر مغل اور دیگر قیادت بھی موجود تھی۔

 سنگ بنیاد رکھنے  کے بعد جلسے سے خطاب کرتے ہوے اسد عمر نے کہا کہ عمران خان کے وژن کے مطابق عوام کا پیسہ عوام پر لگا رہے ہیں، اب اسی لئے آپ کو کام ہوتے نظر آ رہے ہیں۔ اسد عمر نے کہا کہ ہم نے شہر اور دیہات کا فرق ختم کر دیا ہے۔ اسلام آباد میں گلیوں، سڑکوں، کالجز، ہسپتال اور ڈسپنسریز کا جال بچھایا جا رہا ہے۔یہی وجہ ہے کہ  اب دونوں جگہوں میں یکساں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں۔ صحت انصاف کارڈ جاری کر دیا جاۓ ئیگا جس سے غریب کو مفت علاج کی سہولت میسر ہو گی۔  انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ صرف دھمکیوں پر گزارہ کر رہی ہے  اور ہر میٹنگ میں حکومت گرانے کی تاریخ خود ہی آگے بڑھا دیتے ہیں۔

 ایم این اے عامر کیانی نے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ جب حکمران ایماندار ہو تو اسی طرح اربوں روپے کے منصوبوں پر کام کیا جاتا ہے۔ ان پانچ سالوں میں اتنے ترقیاتی کام ہوں گے کہ عوام کی تقدیر بدل جاۓ ئیگی بہت جلد کینٹ میں قاسم مارکیٹ میں بھی انڈر پاس کا منصوبہ شروع کر دیا جاۓئیگا۔

 ایم پی اے عمر بٹ نے 71 کروڑ کی لاگت سے انڈر پاس کی تعمیر پر اسد عمر اور عامر کیانی کا شکریہ ادا کیا۔ مرکزی رہنما عامر مغل نے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ جب حکمران ایماندار ہوں تو گلیاں، سڑکیں، ہسپتال، انڈر پاس، کالجز اور ترقیاتی منصوبے نظر آتے ہیں  اور اگر حکمران چور ہوں تو سرے محل، پارک لین فلیٹ اور ٹی ٹی اسکینڈل سامنے آتے ہیں۔ عامر مغل نے اپوزیشن کو چیلنج کرتے ہوۓ کہا کہ 2023 کا الیکشن بھی عمران خان اپنی کارکردگی کی بنیاد پر جیتے گا۔ عامر مغل نے کہا کہ شریف مافیا کی آخری امیدیں جھوٹے بیان حلفیوں، جعلی آڈیو اور ویڈیو سے ہیں جس میں وہ بری طرح ناکام ہوئے ہیں۔انڈر پاس کی تعمیر سے سی ڈی اے کے نئے سیکٹرز کے ساتھ آمدورفت آسان ہو گی اور اس مقام پر ٹریفک کے نظام کو منضبط کرنے میں مدد ملے گی۔ اس انڈر پاس پر 71 کروڑ روپے سے زائد لاگت آئے گی اور اسے ایک سال میں مکمل کیا جائے گا۔

سورس:وی   این ایس،ا سلام آباد