لاہور: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی  کا اپنی مادر علمی ایچی سن کالج کا دورہ

48

لاہور ، 05 دسمبر (اے پی پی ): وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی  نے لاہور میں اپنی مادر علمی ایچی سن کالج کا دورہ کیا ہے ، ایچی سن کالج کے پرنسپل مسٹر تھامسن نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔

کالج انتظامیہ کی جانب سے وزیر خارجہ و دیگر مہمانوں کے اعزاز میں ناشتے کا اہتمام کیا گیا  جبکہ وزیر خارجہ نے پرتپاک خیر مقدم اور پر خلوص میزبانی پر کالج انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر سفراء کی ایک کثیر تعداد بھی موجود تھی۔