مری، 08 دسمبر (اے پی پی ): پنجاب آرٹس کونسل مری میں صوفی نائٹ میوزک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں صوفیا کرام کو انتہائی خوبصورت انداز میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
ملک کی معروف گلوکارہ فریحہ نواز نے اپنی جادو بھری آواز سے مختلف صوفیانہ کلام پیش کرکے آڈیٹوریم میں موجود افراد کو خوب محظوظ کیا۔ کلام کی گائیگی کے دوران صویانہ کلام کے بعض شائقین پر وجد کی کیفیت طاری ہو گئی جبکہ حاضرین نے گلو کارہ فریحہ نواز کو خوبصورت کلام پیش کرنے پر کھل کر داد پیش کی نائٹ صوفی کلام کے اس پروگرام میں علم وادب سے تعلق رکھنے والے افراد عوام اور معززین شہر نے شرکت کی۔