مری ، 10 دسمبر (اے پی پی):مری آ رٹ کونسل میں پنجاب ٹیچرز یونین مری کی حلف برداری تقریب سے خطاب کے دوران ایم این اے صداقت عباسی نے کہا کہ میں اسی شعبہ سے وابستہ رہا اورپھر ایم این اے بنا انہوں نے مزید کہا کہ عبادت اور خدمت پر عمل کرنے سے ہی دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔
پنجاب ٹیچرز یونین کے منتخب صدر فیاض عباسی اور دیگر یونین عہدہ داران نے حلف اٹھا یا اور اتحاد و اتفاق پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اپنا کردار ادا کرنے کا تہیہ کیا۔