مظفر گڑھ؛ٹریکٹر ٹرالی کو اوورٹیک کرتے ہوئے تیل سے بھرا ہوا آئل ٹینکر الٹ گیا

63

مظفرگڑھ،14 دسمبر(اے پی پی): ٹریکٹر ٹرالی کو اوورٹیک کرتے ہوئے تیل سے بھرا ہوا آئل ٹینکر الٹ گیا،ریسکیو 1122 کنٹرول روم مظفر گڑھ نے ڈپٹی کمشنر کیمپ آفس سے تحصیل جتوئی میں تھانہ بیٹ میر ہزار کے قریب شریف والا کے مقام پر گنے کی لوڈڈ ٹرالی کو اوورٹیک کرتے ہوئے 22000 لیٹر تیل سے بھرے آئل ٹینکر کے الٹنے کی اطلاع ملنے پر  شہر سلطان ریسکیو اسٹیشن سے ایک فائر وہیکل اور ایک ایمبولینس جائے حادثہ پر روانہ کرا دیں۔ ایمبولینس اور فائر وہیکل سٹاف نے موقع پر پہنچ کر ایریا کارڈن آف کیا اور سیفٹی کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹریفک کو روک دیا۔ میر ہزار تھانہ کی پولیس پہلے سے موجود تھی ریسکیو ورکرز نے پولیس تھانہ بیٹ میرہزار کے تعاون سے ڈیزل دوسرے آئل ٹینکر میں بحفاظت منتقل کر دیا ہے۔ آئل ٹینکر محمود کوٹ سے فلنگ کروا کے رحیم یار خان ظاہر پیر جا رہا تھا۔