اسلام آباد2دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ معاشرہ پولیس کو بلا وجہ تنقید کا نشانہ نہ بناۓ، اسکے اچھے نتائج نہیں ہونگے ۔
ان خیالات کااظہارشیخ رشید احمد نے جمعرات کواسلام آباد میں نیشنل پولیس بیورو کے زیر اہتمام نیشنل شوٹنگ کمپٹیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہاہے کہ ۔آبادی بڑھنے کے ساتھ پولیس کی ذمہ داری بھی بڑھتی جارہی ہے اور اسلام آباد پولیس فورس میں دو ہزار نفری کا اضافہ کیا جائے گا۔