ملتان، 31 دسمبر (اے پی پی ):سپیشل کوآرڈینیٹر وزیراعلی و چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو پنجاب سارہ احمد کی خصوصی ہدایت پر سال نو کے آغاز پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو آفس میں میلاد شریفﷺ کا اہتمام کیا گیا ہے اور میلاد شریف میں ڈسٹرکٹ سپروائزر چائلڈ پروٹیکشن بیورو شفاعت ظفر ادارے میں رہائش پذیر بچوں و سٹاف نے بھی شرکت کی اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر بچوں نے سرور کائنات رحمت العالمین خاتم النبیین حضرت محمد ﷺ کے حضور ہدیہ نعت پیش کیا اور بچوں نے سال نو میں ملکی ترقی خوشحالی سلامتی استحکام اور ملک پاکستان کو کرونا جیسے موذی وائرس سے محفوظ رہنے کے لئے خصوصی دعا کی۔