ملتان: ضلعی انتظامیہ کا قمیتوں میں استحکام کیلئے سپلائی چین موثر بنانے کا فیصلہ

13

ملتان 06 دسمبر ، ( اےپی پی): ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی نیلامی کا جائزہ لینے کیلئے سبزی منڈی کا دورہ کیا اور عامر کریم خاں نے ٹماٹر سمیت سبزیوں کی بولی کے عمل کا جائزہ لیا ۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے پرائس میکنزم پر بریفننگ دی ڈپٹی کمشنر نے کہا عوام کو مہنگائی کے اثرات سے بچانے کیلئے اقدامات جاری ہیں اور کہا منڈی سے مارکیٹ میں کنٹرول ریٹس پر اشیاء خوردونوش کی سپلائی ہدف ہے اور انہوں نے کہا ہول سیل پوائنٹس پر اعلی معیار کی پھل و سبزیاں فراہم کی جارہی ہیں اور کہا آٹے اور چینی کی قیمتوں میں استحکام آچکا ہے ڈپٹی کمشنر کی صدارت میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا بھی اجلاس ہوا ڈپٹی کمشنر کی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو انسپکشن بڑھانے کی ہدایات بھی دی عامر کریم خاں نے کہا کھاد کے بڑے ذخیرہ اندوزی کیخلاف گھیرا تنگ کیا جائے۔