ملکہء کوہسار مری میں ژالہ باری سے موسم اچانک تبدیل، گرم ملبوسات کا استعمال شروع

63

 

مری ،14دسمبر (اے پی پی): ملکہء کوہسار مری میں ژالہ باری سے موسم اچانک تبدیل ہو گیا،صبح سے ہی گہرے بادلوں کے ساتھ باریک ژالہ باری کا سلسلہ شروع ہوا جس نے برف باری کا سا سمان پیدا کردیا۔ژالہ باری سے مری میں موسم سرد ہو گیا ہے مری اور گردو نواح میں سرد بر فانی ہوائیں چل رہی ہیں،سردی کی شدت کے باعث عوام نے گرم ملبوسات کا استعمال شروع کر دیا ہے۔

گلیات میں برفباری،ژالہ باری کے باعث ڈونگا گلی کے قریب ایریاء  میں پبلک سروس گاڑیوں نے ٹائروں پر چین زنجیر چڑھا کر سلیپری سے بچنے کے لئے محفوظ سفر کی عوام کو سہولت دے رکھی ہے ۔ایوبیہ چیئر لفٹ بند  ہے لیکن سیاحوں  نے وہاں کا رخ کیا ہوا ہے