لاہور، 1دسمبر (اے پی پی): سابق رکن گورننگ باڈی لاہور پریس کلب اور سینئر صحافی و ایڈیٹر ندائے ملت محبوب احمد چوہدری نے میڈیا پروفیشنلز پروٹیکشن بل کی سینٹ سے منظوری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے کارکن صحافیوں کے تحفظ کو ممکن بنانے کے لئے بہترین قانون بنایا ہے، جس کے تحت صحافیوں کے حق رازداری کو یقینی بنایا گیا ہے, میڈیا پروفیشنلز پروٹیکشن بل 2021 کی سینٹ سے منظوری حکومت کا قابل تحسین اقدام ہے۔
اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ تحریک انصاف کی حکومت آئندہ بھی صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے ایسے مثبت اقدامات کرتی رہے گی۔