لاہور، 1دسمبر (اے پی پی): سینئر صحافی و سابق صدر پنجاب یونین آف جرنلسٹس دین محمد درد نے میڈیا پروفیشنلز پروٹیکشن بل کی سینٹ سے منظوری پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ کارکن صحافیوں کے تحفظ کے لئے کئے گئے حکومتی اقدامات بہترین ہیں، میڈیا پروفیشنلز پروٹیکشن بل 2021 انتہائی جامع ہے۔
اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام صحافتی تنظیموں نے اس بل کی تیاری اور منظوری کے لئے جدوجہد کی ہے اور اب ہم سب اس بل کو ویلکم کرتے ہیں۔