لاہور17 دسمبر(اے پی پی ): وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے جمعہ کے روز 90شاہراہ قائداعظم پر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ میگا منی لانڈرنگ کے جرائم کی وجہ سے آج پاکستان فیٹف کی گرے لسٹ میں ہے۔ شہباز شریف گروپ کے خلاف میگا منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں چالان ایف آئی آر نمبر 2020/39 ایف آئی اے پی ایس اینٹی کرپشن لاہورسپیشل کورٹ سنٹرل میں جمع کرادی گئی ہے۔