اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی): وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان اور کامیاب جوان پروگرام کے سربراہ عثمان ڈار نے
پیر کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کامیاب جوان سپورٹس ڈرائیو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کامیاب جوان سپورٹس پروگرام میں تمام پاکستان کے نوجوانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں، نوجوانوں کو جب بھی بلایا انہوں نے عزت رکھی۔ انہوں نے کہا کہ کہ نوجوانوں کو گلی سے گراونڈ اور فائنل راؤنڈ تک لے کر جائیں گے۔