لاہور۔13دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ملاقات کی اور انہیں ترکی اور برطانیہ کے دورہ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ پیر کو وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق گورنر نے وزیراعظم کو بین الاقوامی سطح پر حکومت کے موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالہ سے اٹھائے گئے اقدامات اور منصوبوں کی پذیرائی کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔