وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اراکین پنجاب اسمبلی کا اجلاس

22

اسلام آباد، 31 دسمبر (اے پی پی ): وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اراکین پنجاب اسمبلی کا اجلاس جمعہ کو   یہاں  ہوا ، اجلاس میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا  گیا۔

وزیراعظم نے تمام اراکین پنجاب اسمبلی کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں انتخابی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے عوام سے اپنے روابط کو بہتر بنائیں۔