اسلام آباد۔7دسمبر (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان نے آنجہانی پریانتھا کمارا دیاودانا کے احترام میں ان کی تصویر پر پھلوں کی چادر رکھی ۔ وزیر اعظم میڈیا ونگ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ دنوں ہجوم کے ہاتھوں مارے جانے والے سری لنکن شہری پریانتھا کمارا دیاودانا کے احترام میں ان کی تصویر کے پاس پھولوں کی چادر رکھی ۔ واضح رہے کہ منگل کو آنجہانی پریانتھا کمارا دیاودانا کے اعزاز میں وزیر اعظم ہائوس میں تعزیتی ریفرنس کا بھی انعقاد کیا گیا۔