لاہور،15دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کےمعاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے روڈا دفتر میں سعودی کمپنی کے ساتھ راوی شہر میں تعمیرات کے معاہدے بارے منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان وہ واحد شخص ہیں جنہوں نے 2 بین الاقوامی یونیورسٹیاں اور 3 بین الاقوامی سطح کے ہسپتال دیئے۔











