اسلام آباد۔21دسمبر (اے پی پی): وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا۔ وفاقی کابینہ نے وزارت خارجہ کو افغانستان کی صورتحال کے پیش نظر او آئی سی کا خصوصی اجلاس کامیابی سے منعقد کرنے پر خراج تحسین پیش کیا، او آئی سی وزراءخارجہ اجلاس کے ذریعے پاکستان کا افغانستان پر نکتہ نظر دنیا تک پہنچا۔ آئندہ سال مارچ میں او آئی سی کا فارمل سیشن بھی پاکستان میں ہونے جا رہا ہے۔
اجلاس میں وفاقی کابینہ نے الیکشن ایکٹ 2017ءکے سیکشن 122(6) میں ترامیم، وزارت خزانہ کی سفارش پر انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکائونٹنٹس آف پاکستان کے کونسل پر سرکاری نامزدگیوں اور اسلام آباد پولیس ایکٹ 2021ءکے مجوزہ مسودہ کی منظوری دی۔ اجلاس نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 16 اور 17دسمبر 2021ءکو منعقدہ اجلاسوں میں لئے گئے فیصلوں کی توثیق کی۔
وفاقی کابینہ نے وزارت خارجہ کو افغانستان کی صورتحال کے پیش نظر او آئی سی کا خصوصی اجلاس کامیابی سے منعقد کرنے پر خراج تحسین پیش کیا، او آئی سی وزراءخارجہ اجلاس کے ذریعے پاکستان کا افغانستان پر نکتہ نظر دنیا تک پہنچا۔ آئندہ سال مارچ میں او آئی سی کا فارمل سیشن بھی پاکستان میں ہونے جا رہا ہے۔
وفاقی کابینہ نے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اور وفاقی وزیر آئی ٹی سے کہا ہے کہ وہ ای وی ایم پر چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کریں۔ کابینہ نے اس بات پر زور دیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی خریداری الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ کابینہ کو الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ملک کے تمام پولنگ اسٹیشنز تک ترسیل و استعمال اور عملہ کی ٹریننگ کے حوالے سے شیڈول پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ کابینہ نے الیکٹرانک ووٹنگ مشینز اور بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا اختیار دینے کے قوانین لاگو ہونے کے بعد آئندہ انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں سے منعقد کرانے کے عزم کا اظہار کیا۔