اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی): وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کامیاب جوان سپورٹس ڈرائیو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے 65 فیصد نوجوانوں کے لیے کامیاب جوان سپورٹس پروگرام، ایک مثالی اور تاریخ ساز پروگرام ہے۔ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ ملک میں کھیلوں کے فروغ اور بہتری کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں، میرٹ پر نوجوانوں کو مواقع فراہم کریں گے، وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر صوبوں کی مشاورت سے سپورٹس پالیسی تیار کی ہے، پاکستان کے نوجوانوں کے لیے کامیاب جوان پروگرام لایا گیا ہے،