پرینتھا کی فیملی کیلئے جو ہو سکا کریں گے، فوری انصاف ہو گا ، سری لنکا ہائی کمیشن میں  حافظ طاہر اشرفی کی میڈیا سے گفتگو

35

راولپنڈی۔7دسمبر  (اے پی پی): سری لنکا کے ہائی کمیشن میں  وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی ، مشرق وسطیٰ و چیئرمین پاکستان علماءکونسل محمد طاہرمحمود اشرفی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرینتھا کی فیملی کیلئے جو ہو سکا کریں گے، فوری انصاف ہو۔اس ملک میں مذہب کے نام پر کسی سے زیادتی نہیں ہونے دیں گے ، بین المذاہب ہم آہنگی کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے ، ہم اپنے بچوں کو خوفزدہ پاکستان نہیں دیں گے،یہ چند انتہا پسندوں کا ملک نہیں یہ کروڑوں اعتدال پسندوں کا ملک ہے، مشترکہ نعرہ ہے کہ پاکستان میں کسی کو دین کا نام غلط استعمال نہیں کرنے دیں گے ، مذہب کے غلط استعمال کو روکنے اور اتحاد و یگانگت کے فروغ کے لیے تمام مذاہب کے سرکردہ  رہنمائوں پر مشتمل کونسل بنائی جائے گی ۔