پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن پر خصوصی رعایت دی جائے گی: حسان خاور

23

لاہور14دسمبر(اے پی پی):  معاونِ خصوصی وزیرِ اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرِ صدارت کابینہ اجلاس میں لیے گئے فیصلوں کے متعلق میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ  پنجاب موٹر وہیکلز رولز 1969 کے سیکنڈ شیڈول کے رول 42 میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔ اس ترمیم سے پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن پر خصوصی رعایت دی جائے گی۔ گاڑیو ں کے پر کشش نمبروں کی الاٹمنٹ کے لئے ای آکشن پالیسی کو مزید موثر بنانے کی منظوری دی گئی۔ پرکشش نمبروں کی الاٹمنٹ کے لئے فہرست میں مزید نمبروں کا اضافہ کیا جائے گا۔